فهرس الكتاب

الصفحة 336 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: چیچک زدہ(یا زخمی)کے لیے تیمم کا بیان

336 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْطَاكِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ خَرَجْنَا فِي سَفَرٍ فَأَصَابَ رَجُلًا مِنَّا حَجَرٌ فَشَجَّهُ فِي رَأْسِهِ ثُمَّ احْتَلَمَ فَسَأَلَ أَصْحَابَهُ فَقَالَ هَلْ تَجِدُونَ لِي رُخْصَةً فِي التَّيَمُّمِ فَقَالُوا مَا نَجِدُ لَكَ رُخْصَةً وَأَنْتَ تَقْدِرُ عَلَى الْمَاءِ فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُخْبِرَ بِذَلِكَ فَقَالَ قَتَلُوهُ قَتَلَهُمْ اللَّهُ أَلَا سَأَلُوا إِذْ لَمْ يَعْلَمُوا فَإِنَّمَا شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالُ إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيهِ أَنْ يَتَيَمَّمَ وَيَعْصِرَ أَوْ يَعْصِبَ شَكَّ مُوسَى عَلَى جُرْحِهِ خِرْقَةً ثُمَّ يَمْسَحَ عَلَيْهَا وَيَغْسِلَ سَائِرَ جَسَدِهِ

سیدنا جابر ؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں نکلے تو ہم میں سے ایک شخص کو پتھر لگ گیا اور اس کے سر میں زخم ہو گیا ، پھر اسے احتلام ( بھی ) ہو گیا ۔ اس نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا: کیا میرے لیے کوئی اجازت ہے کہ میں تیمم کر لوں ؟ انہوں نے کہا کہ ہم تمہارے لیے کوئی رخصت نہیں پاتے جبکہ تم کو پانی پر قدرت حاصل ہے ، چنانچہ اس نے غسل کر لیا اور مر گیا ۔ جب ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پہنچے ، آپ ﷺ کو اس کی خبر دی گئی ، تو آپ ﷺ نے فرمایا " انہوں نے اس کو قتل کر ڈالا ۔ اللہ انہیں ہلاک کرے ، انہوں نے پوچھ کیوں نہ لیا ، جب کہ انہیں علم نہ تھا ، بیشک عاجز ( جاہل ) کی شفاء سوال کر لینے میں ہے ۔ اس شخص کے لیے یہی کافی تھا کہ تیمم کر لیتا اور اپنے زخم پر پٹی باندھے رہتا ۔ موسیٰ کو شک ہوا کہ «يعصر» کا لفظ بولا یا «يعصب» کا ( معنی دونوں کا پٹی باندھنا ہے ) پھر اس پر مسح کرتا اور باقی سارا جسم دھو لیتا ۔ "

شیخ البانی رحمہ اللہ کے نزدیک اس کا آخری حصہ '' اس شخص کےلیے سے تا آخر ،، ضعیف ہے،باقی روایت حسن ہے۔ اگلی روایت سے اس کی تائید ہوتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت