فهرس الكتاب

الصفحة 631 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: انسان ایسے کپڑےمیں نماز پڑھے کہ اس کا کچھ حصہ دوسرے پر ہو؟

631 حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ بَعْضُهُ عَلَيَّ

۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک کپڑے میں نماز پڑھی اور اس کا کچھ حصہ مجھ پر بھی تھا ۔

جائز ہےکہ ایک بڑی چادر یاکمبل وغیرہ کاکچھ حصہ نمازی پرہواور کچھ حصہ اس کی بیوی پر، خواہ وہ ایام سے بھی ہوتو کوئی حرج نہیں۔تفصیل کےلیے دیکھیے: (سنن ابوداؤد ، حدیث: 369، 370 )

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت