2072 حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَتَذَاكَرْنَا مُتْعَةَ النِّسَاءِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ- يُقَالُ لَهُ: رَبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ-: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي أَنَّهُ حَدَّثَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ.
زہری ؓ کہتے ہیں کہ ہم سیدنا عمر بن عبدالعزیز ؓ کی مجلس میں تھے کہ عورتوں سے نکاح متعہ کا ذکر چل پڑا ۔ تو ربیع بن سبرہ نامی ایک شخص نے کہا: میں اپنے والد ( سبرہ ) کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس سے حجۃ الوداع میں منع فر دیا تھا ۔