فهرس الكتاب

الصفحة 2023 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: کعبہ کے اندر نماز کا بیان

2023 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ وَبِلَالٌ فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ فَمَكَثَ فِيهَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ ثُمَّ صَلَّى

سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ ، اسامہ بن زید ، عثمان بن طلحہ الحجبی اور بلال ؓ کعبہ کے اندر داخل ہوئے اور بلال ؓ نے دروازہ بند کر دیا ۔ پس آپ ﷺ ( کچھ دیر ) اندر رہے ۔ عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے بلال ؓ سے ان کے نکلنے پر پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نے اندر کیا کیا تھا ؟ انہوں نے بتایا کہ آپ ﷺ نے ایک ستون اپنی بائیں جانب کیا اور دو ستون دائیں جانب اور تین ستون اپنے پیچھے اور پھر نماز پڑھی ۔ اور بیت اللہ ان دنوں چھ ستونوں پر قائم تھا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت