5221 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ إِيَاسِ بْنِ دَغْفَلٍ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا نَضْرَةَ قَبَّلَ خَدَّ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَيْهِمَا السَّلَام
جناب ایاس بن دغفل ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے جناب ابونضرہ ( منذر بن مالک ) ؓ کو دیکھا کہ انہوں نے سیدنا حسن بن علی ؓ کے رخسار پر بوسہ دیا ۔
اظہاار ومحبت میں جہاں کوئی شبہے والی بات نہ ہو،دوسرے کے بچے کے رخسار پر بھی بوسہ دیا جا سکتا ہے-