1060 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ نَزَلَ بِضَجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ، فَأَمَرَ الْمُنَادِيَ، فَنَادَى أَنِ: الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ. قَالَ أَيُّوبُ وَحَدَّثَنَا نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ مَطِيرَةٌ, أَمَرَ الْمُنَادِيَ، فَنَادَى: الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ.
جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر ؓ نے ( ایک سفر میں ) ضجنان مقام پر ٹھنڈی رات میں پڑاؤ کیا ۔ تو انہوں نے مؤذن کو حکم دیا ، اس نے اعلان کیا کہ نماز اپنے اپنے خیموں میں پڑھیں ۔ ایوب بیان کرتے ہیں کہ نافع نے سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب کوئی رات ٹھنڈی یا بارش والی ہوتی تو مؤذن کو حکم فرماتے اور وہ اعلان کرتا کہ «الصلاة في الرحال» یعنی اپنے اپنے ڈیروں میں نماز پڑھو ۔
ایسا اعلان کردینا مسنون ہے۔اور نمازیوں کے لئے مسجد میں آنے کی رخصت ہے۔لیکن اگر کوئی آنا چاہے تو اس کے لئے فضیلت ہے۔جیسے آئندہ احادیث سے واضح ہوگا۔