250 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ، وَيُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ، وَصَلَاةَ الْغَدَاةِ، وَلَا أَرَاهُ يُحْدِثُ وُضُوءًا بَعْدَ الْغُسْلِ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ غسل کرتے ، دو رکعتیں ادا کرتے اور نماز فجر پڑھتے اور میں نہیں سمجھتی کہ آپ ﷺ غسل کے بعد وضو کی تجدید کرتے تھے ۔
1۔ غسل مسنون میں پہلےاستنجااوروضوہے۔لہٰذا غسل کےبعدوضوکےاعادےکی ضرورت نہیں بشرطیکہ شرمگاہ کوہاتھ نہ لگاہو۔ عریان حالت میں وضو بالکل صحیح ہوتاہے۔