فهرس الكتاب

الصفحة 643 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: نماز میں 'سدل' کرنا

643 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ ذَكْوَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ إِبْرَاهِيمُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ السَّدْلِ فِي الصَّلَاةِ وَأَنْ يُغَطِّيَ الرَّجُلُ فَاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عِسْلٌ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ السَّدْلِ فِي الصَّلَاةِ

سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز میں سدل سے منع فرمایا ہے اور اس سے بھی کہ انسان منہ ڈھانپ کر ( ڈھاٹا باندھ کر ) نماز پڑھے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ اسے عسل نے عطاء سے ، انہوں نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ نے نماز کے دوران میں سدل سے منع فرمایا ہے ۔

(1) '' سدل ،، کی شاخیں حدیث نےیہ وضاحت کی ہےکہ چادر کواس کےدرمیان سےاپنے سر یاکندھوں پرڈال لیا جائے اورا س کی دائیں بائیں اطراف لٹکی رہیں۔یا صاحب النہایہ کےبیان کےمطابق کپڑے کواس انداز سےاپنے اوپر لپیٹ لیا جائے کہ ہاتھ بھی اندر ہی بند ہوجائیں اورپھر رکوع اورسجدے میں بھی ان کو نہ نکالا جائے ، تویہ صورتیں نماز کےمنافی ہیں۔

(2) روایت ضعیف ہے، اس لیے مسئلے کےاثبات کےلیے کافی نہیں ۔تاہم شیخ البانی  وغیرہ کےنزدیک صحیح ہے،بنا بریں اس صورت میں سد ل ممنوع ہوگا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت