فهرس الكتاب

الصفحة 4203 من 5274

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل

باب: خضاب لگانے کا بیان

4203 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى، لَا يَصْبُغُونَ, فَخَالِفُوهُمْ.

سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا " یہودی اور عیسائی اپنے بالوں کو نہیں رنگتے پس تم ان کی مخالفت کیا کرو ( یعنی رنگا کرو ) ۔ "

اس سے استدلال کرتے ہو ئےبعض علما نے کہا ہے کہ سفید بالوں کومہندی وغیرہ سے رنگنا واجب ہے لیکن دوسرے علما نے اس امر کو استحبا ب پر محمول کیا ہے یعنی رنگنا بہتر ہے لیکن بالوں کو سفید ہی رہنے دینا یہ بھی جائز ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت