1274 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ وَهْبِ بْنِ الْأَجْدَعِ، عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ,إِلَّا وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ.
سیدنا علی ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے عصر کے بعد نماز سے منع فرمایا ہے الا یہ کہ سورج اونچا ہو ۔
فائدہ: یہ رخصت ادا سببی نماز کے لیے ہے ' عام نوافل مراد نہیں ہیں ۔ جیسے کہ اگلی احادیث میں آ رہا ہے ۔