فهرس الكتاب

الصفحة 4456 من 5274

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان

باب: جو كوئی اپنی کسی محرم عورت سے زنا کرے؟

4456 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَطُوفُ عَلَى إِبِلٍ لِي ضَلَّتْ إِذْ أَقْبَلَ رَكْبٌ أَوْ فَوَارِسُ مَعَهُمْ لِوَاءٌ، فَجَعَلَ الْأَعْرَابُ يَطِيفُونَ بِي- لِمَنْزِلَتِي مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، إِذْ أَتَوْا قُبَّةً فَاسْتَخْرَجُوا مِنْهَا رَجُلًا، فَضَرَبُوا عُنُقَهُ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ؟ فَذَكَرُوا أَنَّهُ أَعْرَسَ بِامْرَأَةِ أَبِيهِ .

سیدنا براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ میں اپنے گمشدہ اونٹ ڈھونڈ رہا تھا کہ اونٹ سواروں یا گھوڑ سواروں کا ایک قافلہ آیا ، ان کے ساتھ جھنڈا تھا ۔ چونکہ مجھے نبی کریم ﷺ کے ہاں ایک مقام حاصل تھا اس وجہ سے اعرابی لوگ میرے اردگرد پھرنے لگے ۔ پھر وہ ایک قبہ پر آئے ' وہاں سے انہوں نے ایک مرد کو نکالا اور اس کی گردن اڑا دی ۔ میں نے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ نکاح کیا ہے ۔

باپ کی منکوحہ بیٹے کے لئے ہمیشہ کے لئے حرام ہے۔ سورۃ النساء: آیت22 میں بالصراحت وارد ہے: (ولا تنكحوا مانکح باو كم من النساء) اور اس جرم کی سزا قتل ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت