فهرس الكتاب

الصفحة 1430 من 5274

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل

باب: وتروں کے بعد کی دعا

1430 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ طَلْحَةَ الْأَيَامِيِّ عَنْ ذَرٍّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ فِي الْوِتْرِ قَالَ سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ

سیدنا ابی بن کعب ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب وتر سے سلام پھیرتے تو کہتے «سبحان الملك القدوس» " پاک ہے وہ ذات جو حاکم مطلق ہے اور ہر اعتبار سے پاک ہے ۔ "

سنن نسائی (باب زکر الاختلاف علی شعبۃ فیہ۔حدیث 1733) میں ہے کہ رسول اللہﷺ مذکورہ الفاظ تین بار کہتے اور آخری بار آواز بلند کرتے۔نیز سنن دارقطنی کی صحیح روایت میں ہے کہ نبی کریمﷺ حدیث میں مذکورالفاظ تین بار پڑھنے کے بعد با آواز بلند یہ الفاظ بھی پڑھتے۔ (رب الملائكة والروح) (سنن دارقطنی 30/2 حدیث 1644)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت