625 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الصَّلَاةِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَلِكُلِّكُمْ ثَوْبَانِ
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ایک کپڑے میں نماز کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا " کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو دو کپڑے ہیں ؟ ''
یعنی جب فی الواقع ہرانسان کودوکپڑےمہیا نہیں توشریعت میں بھی تنگی نہیں ۔ایک کپڑے میں بھی نماز جائز ہے۔اس کےباندھنے کاطریقہ درج ذیل احادیث سے بیان ہوا ہے۔