فهرس الكتاب

الصفحة 2003 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: حائضہ عورت طواف افاضہ کر چکی ہو تو طواف وداع کیے بغیر جا سکتی ہے

2003 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ فَقِيلَ إِنَّهَا قَدْ حَاضَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّهَا حَابِسَتُنَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ فَقَالَ فَلَا إِذًا

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ صفیہ بنت حیی کا ذکر کیا تو بتایا گیا کہ اسے حیض آ گیا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " شاید یہ ہمیں روکنے والی ہے ؟ " ( گھر والوں نے ) کہا: اے اﷲ کے رسول ! اس نے طواف افاضہ کر لیا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا " تب نہیں ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت