4133 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَالَ أَكْثِرُوا مِنْ النِّعَالِ فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا انْتَعَلَ
سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا ہم ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا " جوتے خوب پہنا کرو ، بلاشبہ آدمی جب تک جوتا پہنے ہو تو ( گویا ) وہ سوار ہوتا ہے ۔ "
امام نووی رضی اللہ فرماتے ہیں کہ سفر میں بالخصوص جوتا عمدہ نمایاں ہونا چاہیے ۔