2398 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ وَحَبِيبٍ وَهِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ نَاسِيًا وَأَنَا صَائِمٌ؟ فَقَالَ: اللَّهُ أَطْعَمَكَ وَسَقَاكَ.
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے منقول ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول ! میں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور بھول کر کھا پی بیٹھا ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا " اللہ نے تمہیں کھلایا اور پلایا ہے ۔ "
بھول کر کھا پی لے، تو معاف ہے۔ روزے میں کوئی فرق نہیں پڑتا، بغیر کسی شک و شبہ کے روزہ پورا کرنا چاہیے۔ اور یہ اللہ کا فضل و کرم ہے کہ اس کیفیت کو یوں تعبیر فرمایا کہ اللہ نے تمہیں کھلایا اور پلایا ہے۔