باب: انگوٹھی بنوانا جائز ہے
4214 حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ الرُّوَاسِيُّ، حَدَّثَنَا عِيسَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَكْتُبَ إِلَى بَعْضِ الْأَعَاجِمِ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهُمْ لَا يَقْرَءُونَ كِتَابًا إِلَّا بِخَاتَمٍ! فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ, وَنَقَشَ فِيهِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ.
سیدنا انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارادہ کیا کہ عجمی بادشاہوں کو خط لکھیں ۔ تو آپ ﷺ کو بتایا گیا کہ وہ لوگ مہر کے بغیر خط نہیں پڑھتے ۔ تو آپ ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی جس میں یہ کلمات کندہ تھے «محمد رسول الله» ۔
رسول اللہﷺ کی انگوٹھی محض زینت کے لیئے نہیں تھی بلکہ بطور مہر استعمال ہو تی تھی۔