فهرس الكتاب

الصفحة 31 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: استنجا میں شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے کی ممانعت

31 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ وَإِذَا أَتَى الْخَلَاءَ فَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ وَإِذَا شَرِبَ فَلَا يَشْرَبْ نَفَسًا وَاحِدًا

سیدنا ابوقتادہ ؓ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا " جب تم میں سے کوئی پیشاب کرنے بیٹھے تو اپنے ذکر ( عضو مخصوص ) کو اپنے دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے ۔ اور جب کوئی پاخانے کے لیے آئے تو دائیں ہاتھ سے استنجاء نہ کرے اور جب کچھ پیے تو ایک سانس میں نہ پیے ۔

فوائد ومسائل: (1) جب استنجا جیسی اہم ضرورت کےوقت دائیں ہاتھ سے شرم گاہ کو چھونا یا اسے پکڑنا منع ہے تو عام حالات میں اور زیادہ بچنا چاہیے۔ عورتیں بھی اسی حکم کی پابند ہیں۔ (2) کوئی چیز پینے کا شرعی ادب یہ ہے کہ اسے تین سانس میں پیا جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت