فهرس الكتاب

الصفحة 1048 من 5274

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل

باب: قبولیت کی گھڑی جمعہ کے روز کس وقت ہے؟

1048 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ أَنَّ الْجُلَاحَ مَوْلَى عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَال:َ >يَوْمُ الْجُمُعَةِ ثِنْتَا عَشْرَةَ -يُرِيدُ: سَاعَةً-، لَا يُوجَدُ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا, إِلَّا أَتَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَالْتَمِسُوهَا آخِرَ سَاعَةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ.

سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جمعہ کے دن میں بارہ گھڑیاں ہیں ، جو بھی مسلمان اس حالت میں پایا جائے کہ اللہ تعالیٰ سے کوئی سوال کرتا ہو تو اللہ تعالیٰ اسے وہ چیز عنایت فر دیتا ہے ، لہٰذا اسے عصر کے بعد کی آخری ساعت میں تلاش کرو ۔ "

اس حدیث میں پیچھے مذکور حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیان کی تایئد ہے۔کہ یہ ساعت قبول عصر کے بعد سورج کے غروب ہونے سے پہلے ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت