فهرس الكتاب

الصفحة 1452 من 5274

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل

باب: قرآن پڑھنے کا ثواب

1452 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُثْمَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ

سیدنا عثمان ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھتا اور سکھاتا ہے ۔ "

تعلیم قرآن کریم کے ساتھ ساتھ حدیث نبوی بھی ضمنًا اس شرف میں شامل ہے۔کیونکہ یہ قرآن کی تفسیر اور اس کا نبوی بیان ہے۔اور بالتبع دیگر علوم شرعیہ بھی۔اور یہ حدیث معلمین قرآن وسنت کے لئے فخر وانبساط کا باعث ہے۔اہل دنیا خواہ انہیں کسی نظر سے دیکھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت