3263 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَكْثَرُ مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْلِفُ بِهَذِهِ الْيَمِينِ لَا وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی اکثر قسمیں اس طرح کی ہوتی تھیں «لا ، ومقلب القلوب» " نہیں ' قسم ہے اس ذات کی جو دلوں کا پھیرنے والا ہے ۔ "
1۔ اللہ عزوجل کی صفات کے ساتھ قسم کھانا عین توحید ہے۔2۔قسم کے شروع میں لا لگانا عربی زبان کا معروف اسلوب ہے۔