4886 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَكُونَ مِثْلَ أَبِي ضَيْغَمٍ- أَوْ ضَمْضَمٍ-, شَكَّ ابْنُ عُبَيْدٍ كَانَ إِذَا أَصْبَحَ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ بِعِرْضِي عَلَى عِبَادِكَ!
جناب قتادہ ؓ مروی ہے ، انہوں نے کہا کیا تم سے ممکن نہیں کہ ابوضیغم یا ابو ضمضم کی طرح ہو جاؤ ۔ نام میں محمد بن عبید کو شبہ ہوا ہے ۔ جب صبح ہوتی تو وہ کہا کرتا تھا: اے اللہ ! میں نے اپنی عزت تیرے بندوں کے لیے صدقہ کر دی ہے ۔ ( جنہوں نے میری کوئی بے عزتی کی ہو میں نے انہیں معاف کر دیا ہے ) ۔