فهرس الكتاب

الصفحة 1461 من 5274

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل

باب: سورۃ الاخلاص کی فضیلت

1461 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ يُرَدِّدُهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ لَهُ وَكَأَنَّ الرَّجُلَ يَتَقَالُّهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ

سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے منقول ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کو سنا کہ وہ «قل هو الله أحد» بار بار پڑھ رہا تھا ۔ صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اس بات کا آپ ﷺ سے ذکر کیا ، اور وہ گویا اس کو کم سمجھ رہا تھا ۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا " قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، بیشک یہ تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت