1406 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ سُورَةَ النَّجْمِ فَسَجَدَ فِيهَا وَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنْ الْقَوْمِ إِلَّا سَجَدَ فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ كَفًّا مِنْ حَصًى أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَى وَجْهِهِ وَقَالَ يَكْفِينِي هَذَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ قُتِلَ كَافِرًا
سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سورۃ النجم کی تلاوت کی اور اس میں سجدہ کیا اور حاضرین میں سے سب نے سجدہ کیا ، سوائے ایک آدمی کے ۔ اس نے کنکر یوں کی یا مٹی کی ایک مٹھی لی اور اپنے چہرے کی طرف اٹھائی اور کہا: مجھے یہ کافی ہے ۔ سیدنا عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ بعد میں ، میں نے اسے دیکھا کہ حالت کفر میں قتل کر دیا گیا ۔
1۔سورہ نجم میں سجدہ تلاوت ہے۔2۔پڑھنے اور سننے والے سب ہی سجدہ کریں۔3۔تکبر سے خیر کی توفیق چھین لی جاتی ہے۔اور یہ شخص جس نے سجدہ نہیں کیا تھا۔اُمیہ بن خلف تھا۔جو کفار مکہ کے سرداروں میں سے تھا۔