896 حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو تَوْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ وَصَفَ لَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ فَوَضَعَ يَدَيْهِ وَاعْتَمَدَ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَرَفَعَ عَجِيزَتَهُ وَقَالَ هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ
جناب ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا براء بن عازب ؓ نے ہمیں سجدہ کر کے دکھایا ۔ یوں کہ انہوں نے ( پہلے ) اپنے ہاتھ رکھے ، اپنے گھٹنوں پر ٹیک لگائی اور اپنی سرین کو اونچا کیا اور کہا: رسول اللہ ﷺ اس طرح سجدہ کیا کرتے تھے ۔