1168 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ حَيْوَةَ وَعُمَرَ بْنِ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُمَيْرٍ -مَوْلَى بَنِي آبِي اللَّحْمِ-، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَسْقِي عِنْدَ أَحْجَارِ الزَّيْتِ -قَرِيبًا مِنَ الزَّوْرَاءِ-، قَائِمًا يَدْعُو يَسْتَسْقِي، رَافِعًا يَدَيْهِ قِبَلَ وَجْهِهِ، لَا يُجَاوِزُ بِهِمَا رَأْسَهُ
سیدنا عمیر مولیٰ بنی آبی اللحم ؓ کا بیان ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو مقام زوراء کے قریب " احجار زیت " کے پاس بارش کی دعا کرتے دیکھا ، آپ ﷺ اپنے چہرے کے سامنے ہاتھ اٹھائے کھڑے تھے ، مگر ہاتھ سر سے اونچے نہ تھے ۔