1979 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " اے اللہ ! سر منڈوانے والوں پر رحم فر ۔ " صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول ! اور کتروانے والوں کے لیے بھی ( دعا فرمائیں ) ۔ آپ ﷺ نے فرمایا " اے اللہ ! سر منڈوانے والوں پر رحم فر " صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول ! اور کتروانے والوں کے لیے بھی ، تب آپ ﷺ نے فرمایا " اور بال کتروانے والوں پر بھی ( رحم فر ) ۔ "
حج کے موقع پر مردوں کے لیے استرے سے بال منڈوانے افضل ہے ۔ عورتوں کے لیے یہ حکم نہیں ہے وہ معمولی سےبال کترلیں ۔