فهرس الكتاب

الصفحة 624 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: امام سے پہلے اٹھ کر جانے کا مسئلہ

624 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ بُغَيْلٍ الْمُرْهِبِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَضَّهُمْ عَلَى الصَّلَاةِ وَنَهَاهُمْ أَنْ يَنْصَرِفُوا قَبْلَ انْصِرَافِهِ مِنْ الصَّلَاةِ

سیدنا انس ؓ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام ؓم کو نماز کی ترغیب دی ور انہیں منع فرمایا کہ آپ کے اٹھ کر جانے سے پہلے اٹھ کر جائیں ۔

: سلام کےبعد اگرچہ اُٹھنا جائز ہےمگر چونکہ اس دور میں صحابیات بھی نماز میں حاضر ہواکرتی تھیں اوروہ پچھلی صفوں میں ہو تی تھیں ۔لہذا انہیں ہدایت فرمائی تھی کہ کچھ دیر انتظار کرلیا کریں تاکہ وہ مردوں سےپہلے مسجد سے نکل جائیں ۔نیز راستے میں بھی مردوں اورعورتوں کااختلاط نہ ہو۔ نیریہ بھی ہےکہ سلام کےبعد مسنون اذکار سےغفلت نہ کریں۔شیخ البانی  لکھتےہیں کہ اس روایت میں ''ترغیب نماز ،، والا حصہ ضعیف ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت