فهرس الكتاب

الصفحة 842 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: طاق رکعت( پہلی اور تیسری )سے اٹھنے کا طریقہ

842 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ جَاءَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ إِلَى مَسْجِدِنَا فَقَالَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُصَلِّي بِكُمْ وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ وَلَكِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَالَ قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ كَيْفَ صَلَّى قَالَ مِثْلَ صَلَاةِ شَيْخِنَا هَذَا يَعْنِي عَمْرَو بْنَ سَلَمَةَ إِمَامَهُمْ وَذَكَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى قَعَدَ ثُمَّ قَامَ

جناب ابوقلابہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوسلیمان مالک بن حویرث ؓ ہماری مسجد میں تشریف لائے اور کہا: قسم اللہ کی ! میں تمہیں نماز پڑھاؤں گا ، حالانکہ نماز کا ارادہ نہیں ۔ صرف یہ چاہتا ہوں کہ تمہیں دکھاؤں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کس طرح نماز پڑھتے دیکھا ہے ۔ ( ایوب نے کہا ) میں نے ابوقلابہ سے پوچھا ، انہوں نے کیسے نماز پڑھی ؟ کہا: ہمارے اس شیخ کی مانند ، یعنی عمرو بن سلمہ ؓ کی مانند جو وہاں ان کے امام تھے ۔ اور بیان کیا کہ جب وہ پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھاتے تو بیٹھ جاتے ( یعنی جلسہ استراحت ) تھے ، پھر ( اس کے بعد ) اٹھتے تھے ۔

پہلی اور تیسری رکعت میں دوسرے سجدے کے بعد قیام سے پہلے زرا سا بیٹھنے کو عرفًا جلسہ استراحت کہتے ہیں۔یہ جلسہ تعبد ہے۔اور سنت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت