2170 حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ قَزَعَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ: ذُكِرَ ذَلِكَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -يَعْنِي: الْعَزْلَ-، قَالَ: >فَلِمَ يَفْعَلُ أَحَدُكُمْ؟ -وَلَمْ يَقُلْ: فَلَا يَفْعَلْ أَحَدُكُمْ!-, فَإِنَّهُ لَيْسَتْ مِنْ نَفْسٍ مَخْلُوقَةٍ, إِلَّا اللَّهُ خَالِقُهَا. قَالَ أَبو دَاود: قَزَعَةُ مَوْلَى زِيَادٍ.
سیدناابوسعید ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے سامنے اس کا ذکر آیا یعنی عزل کا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا " تم میں سے کوئی یہ کرتا ہی کیوں ہے ؟ " آپ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا " تم میں سے کوئی بھی یہ نہ کرے ۔ " بلاشبہ جو جان پیدا ہونے والی ہے اللہ تعالیٰ اسے پیدا کر کے رہے گا ۔ " امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ راوی حدیث قزعہ یہ زیاد کا مولیٰ ہے ۔
مباشرت کرتے وقت مرد اپنی منی عورت کی فرج میں نکالنے کی بجائے باہر نکالےاسے عزل کہتے ہیں۔