682 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ رَاشِدٍ عَنْ وَابِصَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ الصَّلَاةَ
سیدنا وابصہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ صف کے پیچھے کھڑا اکیلا ہی نماز پڑھ رہا تھا آپ ﷺ نے اسے دہرانے کا حکم دیا ۔ سلیمان بن حرب نے لفظ «الصلاة» بھی بیان کیا یعنی «فأمره أن يعيد الصلاة» " کہ نماز دہرائے ۔ "
: صف میں جگہ ہوتے ہوئے اس میں شریک نہ ہونا اور الگ سے نماز پڑھنا ناجائز ہے۔اسے نماز دہرانی پڑے گی ۔بچے کوبھی صف میں شامل ہونا چاہیے بلکہ کیا جائے۔ ( صحیح بخاری ، حدیث: 76 وصحیح مسلم ، حدیث: 504) ہاں عورت کی صف علیحدہ ہوگی ، خواہ وہ اکیلی ہی کیوں نہ ہو۔