فهرس الكتاب

الصفحة 1919 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: عرفات میں وقوف کی جگہ

1919 حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ أَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ وَنَحْنُ بِعَرَفَةَ فِي مَكَانٍ يُبَاعِدُهُ عَمْرُو عَنْ الْإِمَامِ فَقَالَ أَمَا إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ يَقُولُ لَكُمْ قِفُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ فَإِنَّكُمْ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ

سیدنا یزید بن شیبان ؓ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مربع انصاری ؓ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم عرفات میں ایسی جگہ وقوف کیے ہوئے تھے کہ عمرو بن عبداللہ اس کو امام کے موقف سے دور سمجھ رہے تھے ( ابن مربع ؓ نے ) کہا: بیشک میں تمہاری طرف رسول اللہ ﷺ کا پیغامبر بن کے آیا ہوں ۔ آپ نے تم لوگوں کو کہلا بھیجا ہے " اپنے ( انہی ) مقامات پر وقوف کرو ۔ بلاشبہ تم اپنے ابا ابراہیم ( علیہ السلام ) کی وراثت میں سے ایک وراثت پر ہو ۔ "

میدان عرفات سارا ہی محل وقوف ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت