5223 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ وَذَكَرَ قِصَّةً قَالَ فَدَنَوْنَا يَعْنِي مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَبَّلْنَا يَدَهُ
جناب عبدالرحمٰن بن ابو لیلیٰ نے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے قصہ بیان کیا کہ ہم نبی کریم ﷺ کے قریب ہوئے اور ہم نے آپ ﷺ کے ہاتھ کو بوسہ دیا ۔
یہ روایت تو ضعیف ہے اور تفصیلی قصہ پیچھے حدیث2647میں گزر چکا ہے لیکن مسئلہ یہی ہے کہ اکرام وتعظیم میں دوسرے کے ہاتھ یا جسم کو بوسہ دینا جائز ہے جیسے کہ درج ذیل حدیث میں آرہا ہے-