3588 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْخَصْمَيْنِ يَقْعُدَانِ بَيْنَ يَدَيِ الْحَكَمِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا ہے کہ مدعی اور مدعا علیہ دونوں قاضی کے سامنے بیٹھیں ۔
فائدہ۔روایت ضعیف الااسناد ہے۔ لیکن صحیح یہی ہے کہ کسی فریق کو عدالت میں کوئی فوقیت اور ترجیح نہ دی جائے۔دونوں آمنے سامنے ہوں۔یہ بات رسول اللہ ﷺ کے عمل اور فرامین سے واضح ہے۔