2461 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ إِلَى طَعَامٍ وَهُوَ صَائِمٌ, فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ.
سیدنا ابوہریرہ ؓ کا بیان ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا " جب تم میں سے کسی کو کھانے میں بلایا جائے اور اس نے روزہ رکھا ہوا ہو تو کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں ۔ "
کھانے کی دعوت میں شریک ہونا افضل ہے۔ تاہم اگر عذر کرے اور بتا دے کہ میں روزے سے ہوں تو بھی جائز ہے۔ یا یہ مفہوم بھی ہے کہ اہل مجلس کو اپنے روزے کی خبر دے تو کوئی عیب کی بات نہیں۔