1327 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرَكَانِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَال:َ كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَدْرِ مَا يَسْمَعُهُ مَنْ فِي الْحُجْرَةِ,وَهُوَ فِي الْبَيْتِ.
سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ ( رات کی نماز میں ) نبی کریم ﷺ کی قرآت اس قدر ( بلند ) ہوتی تھی کہ صحن میں بیٹھا آدمی سن سکتا تھا جب کہ آپ ﷺ گھر میں ( یعنی کمرے میں ) ہوتے تھے ۔