3846 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَنَعَ لِأَحَدِكُمْ خَادِمُهُ طَعَامًا ثُمَّ جَاءَهُ بِهِ وَقَدْ وَلِيَ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ فَلْيُقْعِدْهُ مَعَهُ لِيَأْكُلَ فَإِنْ كَانَ الطَّعَامُ مَشْفُوهًا فَلْيَضَعْ فِي يَدِهِ مِنْهُ أَكْلَةً أَوْ أَكْلَتَيْنِ
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جب تمہارا خادم تمہارے لیے کھانا تیار کر کے تمہیں پیش کرے ، جبکہ وہ اس کی گرمی اور دھواں برداشت کرتا رہا ہو تو چاہیئے کہ اسے اپنے ساتھ بٹھا کر کھلائے ، اگر کھانا کم اور اس کے طلب گار زیادہ ہوں تو ( بھی ) مناسب ہے کہ ایک دو لقمے اس کے ہاتھ پر رکھ دے ۔ "
فائدہ۔ٖغلاموں اور خادموں کے ساتھ حسن معاملہ اور ان کی ہر ممکن دلجوئی اسلامی تہذیب وثقافت کا حصہ ہے۔ان کا دل توڑنا ان کو حقیر سمجھنا یا ان کی تحقیر کرنا بہت بڑا عیب ہے۔اور شرعا بھی درست نہیں ہے۔