2624 حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْج:ٍ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ} [النساء: 59] : فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسِ بْنِ عَدِيٍّ, بَعَثَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ.
أَخْبَرَنِيهِ يَعْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
ابن جریج ؓ بیان کرتے ہیں کہ ( آیت کریمہ ) «يأيها الذين آمنوا أطيعوا الله وأطيعوا الرسول وأولي الأمر منكم» " اے ایمان والو ! اﷲ کی اطاعت کرو ' رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اولیٰ الامر کی ۔ " سیدنا عبداللہ بن قیس بن عدی ؓ کے بارے میں نازل ہوئی تھی ' نبی کریم ﷺ نے ان کو ایک مہم میں بھیجا تھا ۔ ( ابن جریج کہتے ہیں ) کہ مجھے یہ روایت یعلیٰ نے بواسطہ سعید بن جبیر سیدنا ابن عباس ؓ سے بیان کی ۔