فهرس الكتاب

الصفحة 1156 من 5274

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل

باب: عیدگاہ کے لیے ایک راستے سے جانا اور دوسرے سے واپس آنا

1156 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ يَوْمَ الْعِيدِ فِي طَرِيقٍ، ثُمَّ رَجَعَ فِي طَرِيقٍ آخَرَ.

سیدنا ابن عمر ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عید کو جانے کے لیے ایک راستہ اختیار فرمایا اور واپسی میں دوسرے راستے سے تشریف لائے ۔

یہ عمل مستحب ہے۔جبکہ صحیح بخاری میں جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب عید کا دن ہوتا تو (آتے جاتے) راستہ تبدیل کرتے تھے۔ (صحیح بخاری۔حدیث 986)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت