فهرس الكتاب

الصفحة 1732 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب:...

1732 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ مِهْرَانَ أَبِي صَفْوَانَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ فَلْيَتَعَجَّلْ

سیدنا ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جو حج کرنا چاہے تو چاہیئے کہ جلد ہی کر لے ۔ "

بیہقی کی روایت میں اضافہ ہے کہ نہ معلوم اسے کوئی بیماری آلے یا کوئی اورعارضہ پیش آجائے ۔ (السنن الکبری للبیہقی:4/340) بہر حال اس حدیث میں دلیل ہے کہ استطاعت حاصل ہوتے ہی حج فورًا فرض ہو جاتاہے ۔زندگی کا کیا اعتبار ! نیز قیامت سے پہلے بیت اللہ کا حج موقوف ہو جائے گا اس لیے امن وامان کے حالات کو غنیمت جاننا چاہیے ۔اور معقول عذر شرعی کےبغیر اس میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے ۔ البتہ ایک حدیث میں یہ گنجائش ملتی ہے کہ صاحب استطاعت اور صحت مند زیادہ سے زیادہ چار سال تک تاخیر کر سکتا ہے پانچویں سال اسے یہ فریضہ ضرور ادا کر لینا چاہیے۔ (صحیح الترغیب:2/42 رقم:1166)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت