2122 حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا تَزَوَّجَ أُمَّ سَلَمَةَ, أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: >لَيْسَ بِكِ عَلَى أَهْلِكِ هَوَانٌ، إِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ، وَإِنْ سَبَّعْتُ لَكِ سَبَّعْتُ لِنِسَائِي.
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے شادی کی تو آپ ( شروع ایام میں ) ان کے ہاں تین دن ٹھہرے ، پھر فرمایا " تم اپنے گھر والوں پر کوئی بے قدر و قیمت نہیں ہو ۔ اگر چاہو تو میں تمہارے لیے سات دن رک جاتا ہوں ۔ لیکن اگر تمہارے ہاں سات دن ٹھہرا ، تو دیگر ازواج کے ہاں بھی سات سات ہی دن ٹھہروں گا ۔ "
مسئلے کی توضیح اگلی حدیث (2124) میں آرہی ہے اس حدیث میں یہ ہے کہ اگر کسی نے بیوہ کے ہاں سات دن اقامت کی تو تین دن والی خصوصیت ختم ہو جائے گی اور باقیوں کے ہاں بھی سا ت دن ہی رکنا ہو گا۔