فهرس الكتاب

الصفحة 2053 من 5274

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل

باب: اپنی ہی لونڈی کو آزاد کر کے اس سے نکاح کر لینے کا اجر

2053 حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ مَنْ أَعْتَقَ جَارِيَتَهُ وَتَزَوَّجَهَا, كَانَ لَهُ أَجْرَانِ.

سیدنا ابوموسیٰ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جو شخص اپنی لونڈی کو آزاد کر کے خود ہی اس سے نکاح کر لے ، تو ایسے شخص کے لیے دہرا اجر ہے ۔ "

اسلام نے انسانی حقوق کی پاسداری اور حفاظت کے لئے جو تعلیمات پیش فرمائی ہیں۔دنیا کا کوئی مذہب اس کی نظیر پیش نہیں کرسکتا۔ اس لئے اسلام نے غلاموں کے ساتھ بھی حسن سلوک کی تاکید کی ہے۔اور ایسے طریقے بھی بتلائے جس سے غلامی کا خاتمہ یا کم از کم اس کی اصلاح ہوسکے۔ اس حدیث میں بھی غلامی کی رسم کی حوصلہ شکنی کے لئے ایک نہایت مفید عمل بتلادیا گیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت