2639 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ شَوْكَرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَهُمْ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَلَّفُ فِي الْمَسِيرِ، فَيُزْجِي الضَّعِيفَ، وَيُرْدِفُ، وَيَدْعُو لَهُمْ
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ دوران سفر میں پیچھے رہا کرتے تھے ، ضعیفوں کی سواری ہانک لے جاتے اور انہیں اپنے پیچھے بٹھا لیتے اور ان کے لیے دعائیں کرتے ۔
لشکر کا آخری اور پچھلا جتھہ جس میں بالعموم ضعیف بیمار اور مجروح (زخمی) لوگ ہوتے ہیں۔ ساقہ کہلاتا ہے۔