595 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَنْبَرِيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَخْلَفَ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ، يَؤُمُّ النَّاسَ وَهُوَ أَعْمَى.
سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ( اپنے سفر غزوہ کے موقع پر ) سیدنا عبداللہ ابن ام مکتوم ؓ کو اپنا جانشین بنایا تھا اور یہی لوگوں کو امامت کراتے تھے اور یہ نابینا تھے ۔
نابینے شخص کی امامت بلاکراہت جائز ہے۔بشرط یہ کہ اس میں صلاحیت ہو۔