فهرس الكتاب

الصفحة 3783 من 5274

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل

باب: ثرید کھانے کا بیان

3783 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ السَّمْتِيُّ حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ رَجُلٍ مَنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ أَحَبَّ الطَّعَامِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثَّرِيدُ مِنْ الْخُبْزِ وَالثَّرِيدُ مِنْ الْحَيْسِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ ضَعِيفٌ

سیدنا ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ روٹی کا ثرید اور حیس کا ثرید رسول اللہ ﷺ کو سب کھانوں سے زیادہ پسند تھا ۔ امام ابوداؤد ؓ نے بیان کیا کہ یہ ضعیف ہے ۔

فائدہ۔یہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم دیگر احادیث سے ثرید کی فضیلت ثابت ہے۔جیسے کہ رسول الللہ ﷺنے فرمایا عائشہ کی دیگر عورتوں پرفضیلت ایسی ہے جیسے ثرید کودیگرکھانوں پر (صحیح البخاری الاطعمۃ حدیث 5419۔ وصحیح مسلم فضائل الصحابہ حدیث 2446۔) اور اوپر زکر ہوا ہے کہ آپ ﷺکےا ایک درزی صحابی نے اپنی ایک دعوت میں آپ ﷺکو ثرید ہی پیش کیا تھا۔ ( صحیح البخاری الاطعمۃ حدیث 5420) اور یہ ایک ہلکا مقوی اور زود ہضم کھانا ہوتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت