3276 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا كَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ أَوْ قَالَ إِلَّا أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَكَفَّرْتُ يَمِينِي
سیدنا ابوبردہ اپنے والد ( سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " اﷲ کی قسم ! اگر میں کوئی قسم کھاؤں اور پھر اس کے خلاف کو بہتر پاؤں تو بالضرور «إن شاء الله» اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دوں گا اور وہی کروں گا جو بہتر ہو گا ۔ " یا یوں فرمایا «إلا أتيت الذي هو خير وكفرت يميني» " مگر میں وہ کروں گا جو بہتر ہو گا اور اپنی قسم کا کفارہ دے دوں گا ۔ "