1823 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَتْرُكُ الْمُحْرِمُ مِنْ الثِّيَابِ فَقَالَ لَا يَلْبَسُ الْقَمِيصَ وَلَا الْبُرْنُسَ وَلَا السَّرَاوِيلَ وَلَا الْعِمَامَةَ وَلَا ثَوْبًا مَسَّهُ وَرْسٌ وَلَا زَعْفَرَانٌ وَلَا الْخُفَّيْنِ إِلَّا لِمَنْ لَا يَجِدُ النَّعْلَيْنِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنْ الْكَعْبَيْنِ
جناب سالم اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ ) سے بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ محرم کون سے کپڑے نہ پہنے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " قمیص ، ٹوپی دار کرتا ، شلوار ، پگڑی یا ایسا کپڑا جس کو ورس یا زعفران لگا ہو نہ پہنے اور موزے بھی نہ پہنے ، الا یہ کہ کسی کے پاس جوتے نہ ہوں ۔ جس کے پاس جوتے نہ ہوں وہ موزے پہن لے مگر انہیں کاٹ لے حتیٰ کہ ٹخنوں سے نیچے ہو جائیں ۔ "