فهرس الكتاب

الصفحة 1874 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: بیت اللہ کے کونوں کو ہاتھ لگانے کا بیان

1874 حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ مِنْ الْبَيْتِ إِلَّا الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَّيْنِ

سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا آپ ﷺ بیت اللہ کے صرف دو یمانی ارکان ہی کو ہاتھ لگاتے تھے ۔

یہاں رکن بمعنی کو نہ ہے۔کعبہ میں حجر اسود اور اس کے ساتھ والے کونے کو یمن کی جانب ہونے کی بنا پر یمانی ارکان کہا جاتا ہے۔اور دوسرے دوشامی کہلاتے ہیں۔ یمانی ارکان حضرت ابراہیم ؑ کی اصل بنیادوں پر قائم ہیں۔اور شامی ارکان اپنی اصل بنیادوں پر نہیں ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت