فهرس الكتاب

الصفحة 908 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: امام کو لقمہ دینے کی ممانعت کا مسئلہ

908 حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَلِيُّ لَا تَفْتَحْ عَلَى الْإِمَامِ فِي الصَّلَاةِ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو إِسْحَقَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ الْحَارِثِ إِلَّا أَرْبَعَةَ أَحَادِيثَ لَيْسَ هَذَا مِنْهَا

سیدنا علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " اے علی ! امام کو نماز میں لقمہ مت دو ۔ " امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ ابواسحاق نے حارث سے صرف چار احادیث سنی ہیں اور یہ ان میں سے نہیں ہے ۔

اس حدیث کے ایک راوی حارث بن عبد اللہ کوفی'ابو رہیر الاعور کو کئی ایک محدثین نے کذاب کہا ہے۔اس کے مقابلے میں پچھلے باب میں مذکور حضرت ابی ؓ کی حدیث صحیح ہے۔لہٰذا امام اگر قراءت میں بھول رہا ہو تو اسے بتا دینا چاہیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت