فهرس الكتاب

الصفحة 4129 من 5274

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

باب: چیتوں اور درندوں کے چمڑوں کا بیان

4129 حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ أَبِي الْمُعْتَمِرِ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَرْكَبُوا الْخَزَّ وَلَا النِّمَارَ قَالَ وَكَانَ مُعَاوِيَةُ لَا يُتَّهَمُ فِي الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَنَا أَبُو سَعِيدٍ قَالَ لَنَا أَبُو دَاوُدَ أَبُو الْمُعْتَمِرِ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ طَهْمَانَ كَانَ يَنْزِلُ الْحِيَرَةَ

سیدنا معاویہ ؓ سے روایت ہے ، کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " خز ( ریشم ) کے کپڑے اور چیتے کی کھال کو اپنی گدی مت بناؤ ۔ " ( انہیں بطور زین یا زین پوش استعمال نہ کرو ۔ ) ابن سیرین نے کہا: سیدنا معاویہ ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت حدیث میں متہم نہیں تھے ۔ ( ان کی سیاسی آراء سے کسی کو اختلاف ہو تو الگ بات ہے ورنہ فرامین رسول ﷺ کے نقل میں نہایت قابل اعتماد تھے ) ۔

چیتے اورتمام درندوں کی کھالوں کا یہی حکم ہے کہ انہیں استعمال کرنا جائز ہے خواہ رنگی ہوئی بھی ہو ں ان کا لباس بنانایا بطور سیٹ استعمال کرنا جائز نہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت